ابنا: جرمن وزیرخارجہ نے جرمن اخبارتاگس اشپیگل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں اسی وقت بنیادی پیشرفت ہوسکتی ہےکہ جب کی یف اور ماسکو کےدرمیان براہ راست مذاکرات ہوں اور ابھی بحران یوکرین کاحل بہت دور ہے۔ فرانک والٹر اشتاین مایر نے کہا کہ بحران یوکرین، کے حل میں ہرطرح کی روکاوٹ موجود ہے۔ جرمنی کے وزیرخارجہ نے کہا کہ جب متصادم گروہوں کو بتدریج ایک دوسرے سے نزدیک کرلیاجائےگا، اسی وقت بحران یوکرین کے حل کا راستہ پیدا کیا جاسکتا ہے۔
.......
/169